Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

ٹی وی، فلم اور تھیٹر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو گرویدہ بنانے والے لیجنڈ اداکار افضال احمد آج دنیا سے رخصت ہوگئے۔جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔