Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔والدہ کی وفات کی اطلاع بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی، انہوں نے مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ’۔اداکارہ نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔واضح رہے کہ اداکارہ سنبل شاہد مئی 2021 میں عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔