Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

عثمان بزدار بھی عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار، خبر نے وزیراعظم کوہلا کررکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار نے دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا ہے کہ اگر ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائیں تو وہ عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہوں ۔

نجی چینل سماءنیوز کے مطابق راجہ ریاض نے ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار پر ڈی پی اور اور ڈی سی او کی سیٹیں بیچنے کا بھی الزام عائد کیا اور بتایا کہ جب اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا تو جواب ملا ثبوت دو، مگر کیسے بتائیں کہ ان چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے۔ رقم اسلام آباد کی پہاڑیوں تک جاتی تھی ۔

راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔وہ کہہ رہے ہیں میرے خلاف عدم اعتماد نہ لائیں،

راجہ ریاض سے جب سندھ ہاوس جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی اور خوشی سے سندھ ہاوس گیا تھا ۔گفتگو کے دوران راجہ ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ناراض ارکان کی تعداد 24 تھی،جو اب بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔تاہم نئے ارکان کے نام نہیں بتا سکتا،ہم پر دباو¿ ڈالا جاتا ہے۔

قبل ازیں راجہ ریاض نے دوران پروگرام سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے تہمت لگا رہے ہیں، خود فیصلہ کریں گے کہ کس دن جانا ہے اور کس جگہ ووٹ دیں۔

You News is Pakistan based weekly magazine.