Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، نظام ایسے ہی چلے گا: واوڈا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آرہی ہے اور نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ سر آپ کے حکم، خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سر بند گلی سے نکلیں، ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں، منفی سیاست جو آپ کے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔