Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

کوئٹہ، ایم پی اے طارق مگسی نے سیلاب سے اپنی فصلیں بچانے کیلئے 5 لاکھ آبادی دائو پر لگا دی

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد کو مصنوعی سیلاب کا خطرہ،جھلا

ایم پی اے نواب طارق مگسی

مگسی کے ایم پی اےنواب طارق مگسی اپنی زرعی زمین پر کھڑی فصل کو بچانے کےلئے پانچ لاکھ نفوس کی آبادی والے علاقوں گنداخہ، باغ ہیڈ،باغ ٹیل اور اوستہ محمد شہر میں ممکنہ طور پرسیلاب کا خطرہ بڑہ گیا ہے۔نواب طارق مگسی نے زبردستی اپنے زاتی محافظوں سے بزور شمشیر کینال کے دروازے بند کردیئے جس سے کینال کے پشتوں پر دباو بڑھ گیا ہے اور مسلسل شدید بارشوں سے پشتیں پہلے کمزور ہوچکے ہیں،اس حوالے سے ایریگیشن حکام نے گیٹ کے تالے توڑ کر دروازے کھولنے کی کوشش کی تو بااثر نواب کے لوگوں نے ایریگیشن کے سب ڈویژنل آفیسر سلمان خان کو جان لیوا دہمکیاں دیں اور گیٹ پھر بند کردیں، جس پر ایریگیشن حکام نے سلمان خان کی مدعیت میں پولیس تھانہ باغ ہیڈ میں نامزد ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری افسر کو سنگین نتائج کی دہمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں(کاپی رپورٹ لف ہے)

اس معاملہ کا علم جب ایریگیشن محکمہ کے بالا افسران کو ملی تو موقع پر پہنچ گۓ اور مذکورہ نواب طارق مگسی سے ملاقات کی اور گیٹ بند رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے مایوس ہوکر واپس چلے گئے۔اس سارے معاملے سے قبل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کی جانب سےجعفرآباد کے تمام تحصیلوں میں فلڈ ڈکلیئر کردیا گیا ہے۔لہذہ معاملہ اب عوامی مفاد کا بن چکا ہے کہ چند سو ایکڑ زرعی زمین کو بچانے کےلئے لاکھوں افراد کو سیلاب میں ڈبونے کی سازش رچائی گئی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور لاکھوں افراد بے گھر ہونے سمیت ہزاروں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔