Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

واٹس ایپ پر جلد ‘وائس نوٹ’ بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگا

واٹس ایپ نے ایک حیرت انگیز فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے وائس نوٹس صرف چیٹس میں نہیں بلکہ اسٹیٹس پر بھی لگاسکیں گے۔پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن کی تمام سرگرمیوں پر نظررکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے بتایا ہے کہ ایپ نے اب آئی فون صارفین کے لیے بھی وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگانے کے فیچر پر کام شروع کردیا۔واٹس ایپ کے 50 کروڑ صارفین کے فون نمبر فروخت کیلئے پیش کیے جانیکا دعویٰاس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جلد متعارف کرائے گا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ویب بیٹا انفو نے اسی حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس فیچر کو کیسے استعمال کیا جائے گا۔اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائس نوٹ کو بالکل عام اسٹیٹس کی طرح ہی لگایا جائے گا، ساتھ میں ٹیکسٹ بھی لکھا جاسکے گا۔اس کے علاوہ یہ پوری طرح صارف کی مرضی پر ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ وائس نوٹ والا اسٹیٹس شیئر کرنا چاہتا ہے۔ابتدائی طور پر واٹس ایپ صارفین 60 سیکنڈز یعنی ایک منٹ کا وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگاسکیں گے بعد میں اس کے دورانیے میں اضافہ بھی ممکن ہے۔