Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

ن لیگ پاکستان کو جلد بحرانوں سے نکال لے گی، سرفراز فرانسس

لزبن،پرتگال(انٹرویو:ثاقب چوہدری) مسلم لیگ ن پرتگال کے سیکرٹری جنرل سرفراز فرانسس نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے، عمران خان نے تین سالوں میں ملک کابیڑا غرق کیا، اقتدار جانے کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ یو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز فرانسس نے کہا کہ مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتی ہے، عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہوا۔ وہ وقت قریب ہے جب پاکستان مہنگائی لوڈ شیڈنگ بیروزگاری جیسے مسائل سے نکل ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت رہتی تو اس وقت ہمارا ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔ انھوں نے مہنگائی کو مصنوعی طریقے سے روکے رکھا۔ انہوں نے کہاکہ ملک ایسے نہیں چلتے بلکہ بہترین معاشی منصوبہ بندی سے چلا کرتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان نے ملک میں ایک بھی بڑے منصوبے پر کام نہیں کیا تو پھر بھی ملک معاشی بحران کا شکار کیسے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں سی پیک جیسے منصوبہ کو بھی نقصان پہنچایا گیا جسے موجودہ حکومت نے دوبارہ سے شروع کیاہے۔