Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

ٹی ایل پی کے غنڈوں کا صحافیوں پر تشدد، زندہ جلانے کی کوشش

ٹی ایل پی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) مذہبی جماعت کے کارکنوں نے سلمان تاثیر کے چینل میں کام کرنے والے صحافیوں کو تشدد کرکے لہو لہان کر دیا، صحافیوں کو بے ہوشی کی حالت میں آگ لگانے کی کوشش، طبی عملے نے سکیورٹی اہلکار کی مدد سے بیچ بچائو کرایا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان تاثیر مرحوم کے چینل بزنس پلس کے بیورو چیف اسلام آباد یاسین ہاشمی اور ان کے کیمرہ مین محمد ثاقب چوہدری فیض آباد میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے فرانس کیخلاف جاری دھرنے کی کوریج کررہے تھے کہ ٹی ایل پی کارکنوں نے سلمان تاثیر کے نیوز چینل بزنس پلس کا لوگو دیکھا تو ان میں سے ایک نے باآواز بلند پکارا کہ یہ ملعون سلمان تاثیر کے چینل کے لوگ ہیں، انہیں پکڑو، یہ جانے نہ پائیں، جس پر درجن بھر نامعلوم افراد نے دونوں صحافیوں پر حملہ کرکے انہوں کیل والے ڈنڈوں، تھپڑوں، مکوں اور ٹھڈوں سے شدید زخمی کرکے لہولہان کردیا۔تشدد کے باعث دونوں صحافی بے ہوش ہو گئے۔ طبی عملے نے بتایا کہ ٹی ایل پی کارکن ہمیں زندہ جلانے کی تیاری کر رہے تھے تاہم ریسکیو عملے اور ایک سکیورٹی اہلکار نے منت سماجت کرکے صحافیوں کو اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو سزائے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔