Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے ایل سیز پر کوئی پابندی نہیں لگائی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی نہیں لگائی گئی۔اسٹیٹ بینک نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی لگانے کے حوالے سے میڈیا میں پھیلائی جانے والی کچھ غلط معلومات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔بینک ایل سی نہیں کھول رہے، دواؤں کے خام مال کی درآمدبند ہوگئی: فارما ایسوسی ایشنبیان میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور تمام ایل سیز اور کانٹریکٹس بلا تاخیر پورے کیے جا رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی لگانے کی غلط معلومات مذموم مقاصد کے ساتھ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔