Header Ad

اقسام

سب سے زیادہ مقبول

سب سے زیادہ دیکھا گیا

اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہوگئے، وزارت خزانہ

ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہوگئے۔وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا یہ فنڈز رواں ماہ اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر نے لکھا تھا کہ یہ فنڈ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوفنانسنگ سے پاکستان کے لیے بریس پروگرام کے تحت دیے جارہے ہیں۔