پاکستان میںزور دار آندھی اور بارش،، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر ڈالی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اگلے چند روز میں صوبوں کے مختلف علاقوں میں شدید آندھیوں کے علاوہ طوفانی بارشوں اور ڑالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے صوبہ کے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا۔اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری

مراسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن میںپہاڑی علاقوں پر برفباری کے علاوہ میدانی

علاقوں میں طوفانی ہواؤں، موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے لہٰذا پیشگی انتظامات کیے جائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں