عمران خان کی تقریر کے دوران جوتا اچھالا جانے کا واقعہ،، رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آگئے

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی گجرات میں ہونے والی مہم سازی مہم کے دوران بھی انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ عمران خان کےخطاب کے دوران جوتا اچھال دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسے کے دوران خطاب کر رہے تھے کہ سامنے کھڑے ہوئے مجمع میں سے ایک شخص نے سٹیج پر جوتا پھینکا تو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے علیم خان کو جا لگا جوتا سیدھا جا کر علیم خان کے سینے پر جا لگا ۔اس واقعے رانا ثنا اللہ نے اس واقعے کو افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

پہلے بھی اس قسم کے واقعات کی مذمت کی ہے اور اب بھی کریں گے ۔انھوںنے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں