”سنی لیونی نے میری یہ چیز فحش فلمیں بنانے والوں کو دے دی ہے “ راکھی ساونت نے سنی لیونی پر انتہائی سنگین الزام لگادیا

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت نے الزام عائد کیا ہے کہ سنی لیونی نے ان کا ذاتی نمبر فحش فلموں کی انڈسٹری میں پھیلا دیا ہے جس کے باعث انہیں وہاں سے ٹیلی فون کالز کے ذریعے کام کی آفرز آرہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں راکھی ساونت نے کہا کہ سنی لیونی نے ان کا نمبر فحش فلموں کی انڈسٹری میں دے دیا ہے جس کے بعد انہیں وہاں سے کالز آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ’ فحش فلموں والے مجھ سے میری ویڈیوز اور میڈیکل سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں اور اچھے پیسوں کے عوض کام کی آفرز دے رہے ہیں‘۔

راکھی ساونت نے کہا کہ وہ فحش فلموں میں کام کی خواہشمند نہیں ہیں بلکہ اس طرح کے کام کی بجائے مرنے کو ترجیح دیں گی کیونکہ وہ ایک بھارتی لڑکی ہیں اور انہیں اپنی اقدار کا بخوبی پتا ہے۔
راکھی ساونت نے کہا کہ جب سنی لیونی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے مبارکباد کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس کے بعد سنی لیونی نے انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال کی اور پوچھا کہ کہیں میں ان سے جلتی تو نہیں ہو۔ ’ میں بھلا سنی لیونی سے کیوں جلوں گی ؟ میں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا ہے، میں نے ریمکس کا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے اور لوگ اپنے اہلخانہ کے ساتھ بیٹھ کر میرا کام دیکھ سکتے ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ فحش فلموں کی انڈسٹری میرے نام اور نمبر کا غلط استعمال نہیں کرے گی‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیونی نے جسم 2 سے بالی ووڈ میں قدم رکھے اور آج وہ ٹاپ اداکاراﺅں میں شامل ہوچکی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ فحش فلموں میں کام کرتی تھیں۔ دوسری جانب اداکارہ راکھی ساونت کی شہرت بھی کچھ اچھی نہیں ہے ، ان کے کریڈٹ میں کوئی خاص فلمی کامیابی نہیں ہے البتہ وہ اپنے تندوتیز بیانات ، فحش لباس کی وجہ سے زیادہ شہرت رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں