دھمکیاں دو گے تو پھر بدلے میں ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے ٹرمپ انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں

دھمکیاں دو گے تو پھر بدلے میں ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے ٹرمپ انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں ۔۔۔نیو یارک(ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دباؤ اوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کی مستقل

مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی کی طالبان کو غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، افغانستان میں فریقین پرامن تصفیے کیلئے مذاکرات کریں، فورسز کی تعداد بڑھانے سے امن کے قیام کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہرختم کردی، کابل اور طالبان کو سمجھ جانا چاہیے کہ دوسرے پر فوجی برتری مسلط نہیں کی جاسکتی، دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا، افغان سفیر کے الزامات مسترد کرتے ہیں اور اب پراپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں