لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے پی ایس ایل میں مسلسل چھٹی شکست کا ملبہ کس پر گرا دیا؟ کھیل کے میدان سے بڑی خبر آگئی

دبئی(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے پی ایس ایل میں مسلسل چھٹی شکست کا ذمہ دار باولرز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد کو آرام سے شکست دے سکتے تھے لیکن باولرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان نے

باولرز پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منصوبہ بندی پر عمل نہیں کیا۔ان کا کہناتھا کہ میں آج ہم نے باولنگ اچھی نہیں کروائی جس کی وجہ سے میں بہت دل شکستہ ہوں تاہم ہم نے بیٹنگ اچھی کی۔براینڈن میکولم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہر حال بطور کپتان آپ کارکردگی کے ذمہ دار ہو تے ہیں ، میںنے لاہور قلندرز میں بھی اسی ذمہ داری کے ساتھ کام کیا جس طرح میں دوسری ٹیم کے ساتھ بطور کپتان کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں وکٹ کیپر لیوک رونکی کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چھٹی شکست تھی جبکہ اس کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کی پہلی وکٹ جے

پی ڈومنی کی صورت میں گری جو سنیل نارائن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔تاہم دوسرے اینڈ سے لیوک رونکی نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرڈالی۔لیوک رونکی کے ساتھ 87 رنز کی شاندار شراکت قائم کرنے کے بعد شاداب خان 32 رنز بناکر عمران خان جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔لیوک رونکی 77 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سنیل نارائن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تاہم اپنی ٹیم کو وننگ پوزیشن پر پہنچادیا۔بعدازاں کپتان مصباح الحق اور صاحبزادہ فرحان اننگز کے اختتام تک ناقابل شکست رہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 18ویں اوور میں فتح سے ہمکنار کروایا۔لاہور قلندرز کی جانب سے سنیل نارائن نے تین جبکہ عمران خان جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں