”اس کی گاڑی سے شرمناک چیزیں ملیں جو۔۔۔“ محمد شامی کی اہلیہ کو گاڑی سے شوہر کے موبائل کیساتھ کیا شرمناک چیزیں ملیں؟ ہوشربا انکشاف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی شرمندہ کر دیا

نئی دہلی ( آن لائن) بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے اپنے شوہر پر مختلف لڑکیوں سے تعلقات کے الزامات عائد کرتے ہوئے ناصرف ان کی تصاویر جاری کی ہیں بلکہ لڑکیوں اور محمد شامی کے د رمیان ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی اپ لوڈ کئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انہیں محمد شامی کی بی ایم ڈبلیو سے ان کا موبائل تو ملا ہی لیکن اس کیساتھ ہی ایسی شرمناک چیزیں بھی ملیں کہ جان کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شرمندہ ہو جائیں گے۔

انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے اس کی بی ایم ڈبلیو سے موبائل صرف موبائل ہی نہیں ملا بلکہ مانع حمل ادویات بھی ملیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ فون پر لاک لگا تھا لیکن متعدد بار کوشش کے بعد کھولنے میں کامیاب ہو گئی اور پھر واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز پر ہونے والی گفتگو تک تک رسائی بھی مل گئی۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”اگر میں غلط نہیں ہوں تو یہ فون 2014ءمیں دہلی ڈئیرڈیلوز کی طرف سے اسے تحفے میں ملا تھا، لیکن وہ ہمیشہ اس بات کی تردید کرتا رہا ہے۔“ حسین جہان نے محمد شامی کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے کیونکہ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ محمد شامی اور اس کے گھر والے گزشتہ دو سال سے اسے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کئی مرتبہ تو جان سے مارنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں