پی ایس ایل میں مسلسل عبرتناک شکستوں پر لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کو فروخت کرنے کا فیصلہ، قیمت کیا لگائی گئی۔۔ جان کر آپکو حیرانی ہو گی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مسلسل شکستیں سمیٹنے والی لاہور قلندرز کی پوری ٹیم ہی سیل پر لگادی گئی اور اس کی قیمت بھی اتنی کم ہے کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا ، جی ہاں صرف ایک امریکی ڈالر ٹیم کی قیمت رکھی گئی ۔ نیوزویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق لاہور قلندر پی ایس ایل میں

شامل ٹیموں میں دوسری سب سے قیمتی ٹیم تھی جس میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو پرکشش مراعات دی گئیں لیکن یہ پریشان کن بات ہے کہ ٹیم کوئی میچ بھی نہ جیت سکی ۔ اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ ہرمیچ سے قبل ہی لاہور قلندر ز نے اپنی جیت کا عندیہ دیا لیکن یہ امیدیں خاک میں ملتی چلی گئیں جس کی وجہ سے عمراکمل سمیت اہم

کھلاڑیوں پر تنقید بھی شروع ہوگئی ۔ ایسی صورتحال میں لاہورقلندرز کے مالک رانا فواد بھی پریشان دکھائی دیئے تاہم لاہور قلندرز کے فین میچ دیکھتے اور ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے تاہم اس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب کسی نے دلبرداشتہ ہوکر خریدوفروخت کیلئے معروف ویب سائٹ ای بے پر لاہور قلندر کو سیل پر لگا دیا اور اس کی قیمت ایک ڈالر یعنی تقریباً100پاکستانی روپے رکھی گئی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ، اس سے پہلے وہاب ریاض کو بھی ای بے پر سیل کیلئے لگایا جاچکا ہے اور اس کی قیمت بھی یہی رکھی گئی تھی ۔ای بے پر سیل کیلئے لگائے گئے اشتہار کا سکرین شاٹ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس سے صارفین بھی محظوظ ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں