بھارتی ہتھیار بے قابو، پاکستان پر بڑا حملہ۔۔۔کتنی شہادتیں ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

سیالکوٹ(نیوزڈیسک) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں ۔بھارت آئے روز معاہدے کی

خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے۔تازہ ترین واقعے میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی منیرچوہان اورسپاہی عامر حسین شامل ہیں۔سپاہی منیرچوہان کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبرکے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں