بھارت کے پاکستانی علاقوں پر مسلسل حملوں کے بعد بین الاقوامی تنظیم بھی حرکت میں آگئی،،، اقوام متحدہ میں بڑا اقدام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اقوام ِ متحدہ کو کھلا خط ٗ بھارتی افواج آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سول آبادی کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی کررہا ہے ، عالمی قانون کے مطابق بھارت کے خلاف عالمی عدالت ِ انصاف میں مقدمہ درج کیا جائے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام کھلا خط لکھا گیا جس میں بھارت کی جانب سے مسلسل آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور فائرنگ سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، جبکہ سکول کے طلبا و طالبات کو بھی ٹارگٹ بناکر موت کی گھاٹ اتارا گیا جو کہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے

، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خط میں لکھا ہے کہ بھارت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرکے جمہوریت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت کررہا ہے ، دوسالوں سے مسلسل آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے ، فوری طور پر عالمی عدالت ِ انصاف میں باقاعدہ مقدمہ درج کریں تاکہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں