صبح صبح افسوسناک خبر: پشاور دھماکے سے گونج اٹھا، تشویشناک اطلاعات موصول

پشاور(ویب ڈیسک) دیر کالونی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور اور 2 راہگیر زخمی

ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکیل دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرتے ہوئے پورےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اور پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی کے قریب ایک موٹرسائیکل بھی موجود تھی اور ممکنہ طور پر دھماکے کے لئے موٹرسائیکل کی مدد لی گئی ہے۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں