دنیا کا واحد کنوارہ درخت، اس کی کیا خاصیت ہے اور لڑکے لڑکیاں کونسی شرمناک خواہش کی تکمیل کے لئے اس کے گرد جمع رہتے ہیں؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

نئی دلی (یونیوز مانیٹرنگ)دلی یونیورسٹی کے ہندو کالج میں کئی سالوں سے ایک عجیب و غریب روایت چل رہی ہے. جب بھی ویلنٹائن ڈے کا دن آتا ہے تو کالج میں واقع ایک پرانے درخت پر بالی وڈ کی کسی ہیروئن کی قد آدم تصویر لگائی جاتی ہے اور طالب علموں کی ٹولیاں اس کے سامنے کھڑے ہو کر پوجا پاٹ کرتی ہیں.ان طالب علموں کی صرف ایک ہی مراد ہوتی ہے کہ جلد از جلد وہ

اپنے کنوارے پن سے محروم ہو جائیں. یہ قدیم درخت ’کنوارہ درخت‘ کے نام سے مشہور ہے اور نوجوانوں کا ماننا ہے کہ اس کے سامنے پوجا کرنے سے ان کی شرمناک مراد پوری ہو سکتی ہے. پہلے تو یہ مراد صرف لڑکے ہی مانگتے تھے لیکن اس بار یہ جھگڑا پیدا ہوگیا کہ لڑکیوں نے بھی درخت کے سامنے پوجا کا اعلان کر دیا. ان کا کہنا تھا کہ 20 سال سے اداکاراؤں کی تصاویر سجا کر لڑکے پوجا کر رہے ہیں تو کیوں نہ اس بار کسی ہینڈسم اداکار کی تصویر سجا کر لڑکیاں بھی پوجا کریں اور اپنی مراد مانگیں. بالآخر فیصلہ ہوا کہ اس سال جیکولن فرنانڈس کی تصویر کے ساتھ رنویر سنگھ کی تصویر بھی آویزاں کی جائے گی اور لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی پوجا کریں گی. کالج ہاسٹلز کے نائب صدر نے بتایا کہ پہلے درخت کے سامنے صرف لڑکے ہی پرستش کے لئے آتے تھے لیکن اب چونکہ کالج میں لڑکیوں کا ہاسٹل بھی بن گیا ہے تو ان کی بڑی تعداد بھی کنوارے درخت کے سامنے پوجا کیلئے آ گئی. ان لڑکیوں کا مطالبہ تھا کہ اداکارہ کی تصویر کے ساتھ کسی مشہور اداکار کی تصویر بھی لگائی جائے تاکہ وہ بھی اپنی مراد پانے کے لئے اس کی پوجا کرسکیں. ان کے اصرار پر بالآخر یہ مطالبہ پورا کر دیا گیا.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں