کراچی میں اس ڈاکو نے شہری سے موبائل فون چھینا اور موبائل فون کے مالک نے اس ڈاکو کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی لیکن یہ تصویر اس کے پاس آئی کیسے ؟ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائےگا

کراچی(یونیوز رپورٹ)کراچی میں ڈاکو کو شہری سے موبائل فون چھیننا مہنگا پڑ گیا ،موبائل فون پر تصویر بنانے کے بجائے سنیپ چیٹ پر بنا ڈالی . تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفر زون میں ڈاکو نے شہری سے موبائل فون چھینا اور فرار ہو گیا جس کے بعد ڈاکو نے اس موبائل فون سے تصویر بنانے کی کوشش کی لیکن موبائل فون سے زیادہ واقفیت نہ ہونے کے باعث اس نے کیمرے کے بجائے سنیپ چیٹ میں کیمرہ کھول کر تصویر بنائی اور وہ تصویر سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ ہو گئی اور موبائل فون کے مالک نے جب یہ تصویر دیکھی تو اسے فوری انٹرنیٹ پر وائرکر دیا اور پولیس کو فراہم کر دی تاہم اب پولیس اس ڈاکو کی تلاش میں جت گئی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں