جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کیساتھ شرمناک کام کرنے والاگروہ گرفتار

حافظ آباد(ویب ڈیسک)غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی کا گودا بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔حافظ آباد میں جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے

ہوئے خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محمد اسلم ہنجرا، اس کی بیوی آمنہ بی بی اور ملزم ندیم نے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ وہ ان پڑھ لڑکیوں کو جہیز پیکیج کا جھانسہ دے کر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل نمونے کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔……………ہوئے خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محمد اسلم ہنجرا، اس کی بیوی آمنہ بی بی اور ملزم ندیم نے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ وہ ان پڑھ لڑکیوں کو جہیز پیکیج کا جھانسہ دے کر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل نمونے کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں