عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر ملک کا معروف صحافی خوشی سے نہال۔۔ایسی ٹویٹ کر ڈالی کہ پاکستانیوں کو حیران ہی کر ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے سے آج لاہور میںانتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے اظہا رافسوس کاسلسلہ جاری ہے۔ ملک کی اہم شخصیات بھی بڑی تعداد میں مرحومہ کے لاہور میں واقع گھر میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ انتقال کی خبر نے جہاں ایک طرف ملک میں

سوز والم کی کیفیت پیدا کر دی ہے وہیں پر کئی لوگوںنے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر خوشی کا بھی اظہار کیا ہے ۔ان میں سب سے اہم نام ملک کے معروف صحافی زید حامد کا ہے جنھوںنے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکائونٹ سے ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی ہے جس نے پرایک کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ فیس بک کی طرف سے اس صفحے پر تصدیق کا نیلا نشان نہیں ہے لیکن غالب گمان یہی ہے کہ یہ فیس بک صفحہ زید حامد کا ہی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر زید حامد نے لکھا ’بھارت نے آج اپنا سب سے قیمتی اثاثہ گنوادیا جبکہ پاکستان نے ایک غدار سے نجات حاصل کرلی‘۔زید حامد نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک غدار کی بیٹی تھیں جس نے مشرقی پاکستان توڑنے میں اہم کردار ادا کیا ، اسی بنا پر عاصمہ کو بنگلہ دیش میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اپنی پوری زندگی عاصمہ جہانگیر اسلام، پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جدوجہد کرتی رہی۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے ایک بڑے دشمن کا آج خاتمہ ہوا ہے.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں