2 دوست زمین میں بنے اس گڑھے میں کود گئے، نیچے کیا تھا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ۔۔۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دودوست پانی سے بھرے ایک گڑھے میں کود جاتے ہیں اور اندر ایسا منظر سامنے ہوتا ہے کہ ویڈیو دیکھنے والا ہر شخص دنگ رہ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق پہلے ایک دوست گڑھے میں کودتا ہے اور کافی دیر تک باہر نہیں آتا۔ پھر دوسرا دوست بھی اس کے پیچھے چھلانگ لگا

دیتا ہے۔ اس دوست نے آکسیجن ماسک کے ساتھ کیمرا بھی پہن رکھا ہوتا ہے۔ اس کیمرے کی عکسبند کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ گڑھا دراصل پانی سے بھری ہوئی ایک غار ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ گڑھا درحقیقت سمندر کے کنارے واقع ہوتا ہے اور یہاں سے شروع ہونے والی غار کئی سو میٹر دور جا کر سمندر کے پانی میں کھلتی ہے۔ ان دونوں دوستوں نے اس گڑھے میں چھلانگ لگائی اور یہ فاصلہ طے کرتے ہوئے سمندر میں سے جا کر نکلے۔ فیس بک پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جو اس بات پر حیران ہیں کہ اس گڑھے کے چاروں طرف زمین ہے جس پر لوگ چل پھر رہے ہیں، اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کے پیروں کے نیچے کیا خوفناک چیز موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں