اگلی حکومت کس پارٹی کی ہوگی؟ فضل الرحمن اور اسفند کیساتھ کیا ہونے جارہاہے؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (یونیوز رپورٹ) معروف صحافی و کالم نگار حسن نثار نے کہا ہے کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہو گی اور اس معاملے پر فضل الرحمان اور اسفندیار وغیرہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ ایم کیو ایم کی بھی ساری باتیں مان لی جائیں گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے اپنی گفتگو کا آغاز اس شعر سے کیا کہ۔۔۔

سب آنکھ کا دھوکہ ہے، روانی تو نہیں ہے
دریا میں فقط ریت ہے، پانی تو نہیں ہے

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ” ہمارے ہاں مک مکا ختم نہیں ہو سکتا اور یہ بنیادی طور پر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ صرف طریقہ واردات شہری اور قبائلی کا ، وہ فرق ہے۔ دوسری بات یہ کہ میں خبر دے رہا ہوں کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہو گی۔ فضل الرحمان اور اسفندریار ولی وغیرہ کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ایم کیو ایم کی ساری باتیں مان لی جائیں گی، یہ پورے کا پورا پیکیج طے ہو چکا ہے اور تفصیلات باقی ہیں۔یہ لوجیکل بات ہے کہ ایک طرف عمران اور عوام کھڑے ہوں گے اور دوسری طرف یہ سارے سیاسی گینگسٹر ہوں گے۔ کچھ شک نہیں ہے کہ کچھ دیر آنکھ مچولی چلے گی اور پھر چور سامنے آ جائے گا اور پکڑے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تو کوئی اور راستہ ہے ہی نہیں، ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں یہ سوچنے میں کہ ہاتھ نہیں ملائیں گے، فلاں نہیں کریں گے، اب باپ بیٹا مل کر کھیل رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بلاول تو یوں ہے، او یوں نہیں ہے، تم بیوقوف ہو، تمہیں عقل نہیں ہے۔ بلاول تو باپ کے ساتھ مل کر کھیل کھیل رہے ہیں۔ یہ طے ہو چکا ہے۔ “

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں