گندی فلموں کی ہیروئن اوراینکر حامدکی کی فون پر بات چیت سامنے آگئی، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کو فحش فلموں کی معروف ترین بھارتی اداکارہ سنی لیون کی جانب سے فون کال آنے کا انکشاف ہواہے۔ حامد میر پر 2014میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ طویل عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج رہے ۔ اس موقع پر انھیں دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کی جانب سے فون کال موصول ہوئیں ۔ ان میں سے ایک مشہور پورن سٹار سنی لیون بھی تھیں جنھوں نے حامد میر کو فون کیا تھا اور کہاتھا کہ جو بھی ہو جائے میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اس کے جواب میں معروف اینکر اور صحافی کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ساتھی میرے خلاف ہیں۔جس پر سنی لیون نے کہا کہ ایسا مشہور لوگوں کے ساتھ ہوتا رہتا ہے۔میرا ماننا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ۔ ہر آدمی کو اپنی بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ اس حملے کے بعد نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی جانب سے فوج کے خلاف پراپیگنڈہ شروع ہو گیا تھا اور اس چینل اور حامد میر کے حق میں اور پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف بھارت کے چینلوں، اداکاروں اور سیاستدانوں نے بڑھ چڑھ کر بیان دینا شروع کردیے تھے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں