میں نے 9 سال کی عمر میں اپنی مرضی سے سیکس کیاتھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کلکی کوشلن نے اپنے ناخوشگوار تجربے کے متعلق ایک مختصر کہانی سنائی۔ ’’میں نے 9برس کی عمر میں کسی کو اجازت دی کہ وہ میرے ساتھ سیکس کرے۔ مجھے مکمل طور پر معلوم نہ تھا کہ یہ کیا ہوتا ہے۔ اور سیکس کر چکنے کے بعد میرا سب سے بڑا خوف یہ تھا کہ میری ماں کو معلوم ہو جائے گا۔ میں نے

یہ محسوس کر لیا کہ یہ میری غلطی تھی۔ لہٰذا میں نے کئی برس تک اس بات کو خفیہ رکھا۔اگر میرے اندر اپنے والدین کو بتانے کا حوصلہ ہوتا تو میں اپنے ذاتی جنسی رجحان کے متعلق سالوں تک کمپلیکس کا شکار رہنے سے بچ جاتی۔ یہ ضروری ہے کہ والدین لفظ ’’سیکس‘‘ یا خفیہ اعضائے جسم کے گرد ایک حصار قائم کر نا چھوڑ دیں تاکہ بچے کھل کران پر بات کر سکیں اور ممکنہ جنسی تشدد سے خود کو بچا سکیں۔‘‘ہرچند کہ 31سالہ فنکارہ نے اپنے جنسی مسئلے کی تفصیل میں جانے سے گریز کیالیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ جس مسئلے سے وہ گزریں، اس سے ان کے کئی ساتھیوں کو بھی گزرنا پڑا۔ کلکی نے مزید کہا، ’’ہم میں سے بہت سے اس مسئلے سے گزر چکے ہیں اور زیادہ تر لوگ، جنہیں میں جانتی ہوں، بالخصوص میری کئی قریبی واقف خواتین، بچپن میں ہونے والے جنسی تشدد سے گزر چکی ہیں۔یہ اتنا شدید مسئلہ ہے کہ میرے خیال میں، یہ کوئی نظرانداز کیا جا سکنے والا معاملہ نہیں ہے۔ جنسی تشدد سے نمٹنا ہے تو سب سے اہم یہ ہے کہ اس موضوع کے گرد موجود حصار کو ختم کیا جائے اور اسے چھپانا بند کیا جائے۔‘‘بچوں پر جنسی تشدد کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلکی نے

مزید کہا، ’’بعض اوقات یہ اہم ہوتا ہے کہ اس مسئلے پر بات کی جائے۔ جب کہ بعض اوقات آپ کوخاندان کے کسی ایسے رکن یا ایک ایسے ماہر نفسیات یا ایک سماجی نظام یا تنظیم کی ضرورت ہوتی ہے جس پر آپ اعتبار کر سکیںیا جوان معاملات میں آپ کی مدد کر سکے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس عملدرآمد کیلئے کوئی قابل اعتبار فرد یا ادارہ موجود نہیں ہوتا۔‘‘

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں