عائشہ گلالئی کتنے کروڑ میں بکی؟ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا

اسلام آباد(یونیوز مانیٹرنگ) تحریک انصاف کے ایم این اے عائشہ گلا لئی نے الزام عائد کیاہے کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان بدکردار شخص ہیں اور انہیں غیر اخلاقی میسج بھیجتے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہاکہ تحریک انصاف میں خواتین کی کوئی عزت اور احترام نہیں ہے، عمران خان نے انہیں غیر اخلاقی میسج بھیجے جن کے سکرین شارٹ آئندہ پریس کانفرنس میں دکھائوں گی.

عائشہ گلالئی کے الزام کے بعد سینئر صحافی عارف نظامی نے عائشہ گلالئی کے تمام الزامات کا بھانڈہ پھوڑ ڈالا ہے، عارف نظامی کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزامات لگانے اور پارٹی چھوڑنے کے عوض ن لیگ سے 50 کروڑ روپے وصول کئے، علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی این اے 1 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ لینا چاہتی تھیں لیکن عمران خان نے انہیں صاف جواب دیا کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کا بورڈ کرے گا،اس حوالے سے گزشتہ دنوں عمران خان اور عائشہ گلا لئی کی تین گھنٹے تک ملاقات ہوئی تاہم عمران خان عائشہ کو این اے ون سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ انہیں دینے سے صاف انکار کر دیا جس پر عائشہ گلا لئی نے ن لیگ سے مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے 50 کروڑ روپے کے عوض عمران خان پر گھٹیا ترین الزامات عائد کئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں